مشرف واپس نہیں آئیں گے ، معزز عدالت کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دے ، خورشید شاہ

مشرف واپس نہیں آئیں گے ، معزز عدالت کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا،کا لا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے،معزز عدالت کو بھی چاہیئے کہ وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دیں۔ اس معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے۔ جمعہ کو عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم پر پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید احمد شاہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا۔ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کیں ہوئی ہیں۔کا لا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے ۔ اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیئے۔ خورشید شاہ نے کہا معزز عدالت کو بھی چاہیئے کہ وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دیں۔ اس معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...