پاکستان امریکہ کشیدگی کم کرنے پر متفق، سرد مہری ختم ہونے لگی

پاکستان امریکہ کشیدگی کم کرنے پر متفق، سرد مہری ختم ہونے لگی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک امریکہ سفارتی تعلقات میں جاری سرد مہری ختم ہونے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق سفارتی کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں اطراف سے سفارتکاروں اور عملے پر عائد پابندیاں مرحلہ وار کم کی جائیں گی۔ اعتماد بحالی کیلئے امریکہ جلد پاکستانی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں نرم کر سکتا ہے جبکہ پاکستان بھی اس عمل کا مثبت جواب دے گا ۔ پاکستان کی جانب سے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے سے متعلق رپورٹ کا نظام وضح کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں مدد ملی ہے۔امریکہ نے 11 مئی کو واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں، جواب میں دفتر خارجہ نے پاکستان میں موجود امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلا ن کر دیاتھا۔

مزید : صفحہ اول