کنٹرول لائن پر بھارت کی پھر شدید فائرنگ ، بچی سمیت 2زخمی پاک فوج کا بھر پور جواب

کنٹرول لائن پر بھارت کی پھر شدید فائرنگ ، بچی سمیت 2زخمی پاک فوج کا بھر پور ...

سیری(آن لائن ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی فائرنگ کے باعث سرحدی عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی بھارتی گنوں نے منہ بند کر دےئے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں ججوٹ بہادر پر سحری کے وقت بھارتی افواج نے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی زخمیوں میں 8 سالہ سویرا جمیل دختر محمد جمیل عمر 10 سال ، حمزہ صدیق ولد محمد صدیق عمر 22 سال سکنہ ججوٹ بہادر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں طبی امداد بعد ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا ادھر پاک فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں کے منہ بند ہو گئے ۔

کنٹرول لائن فائرنگ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...