بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے این ٹی ڈی سی صورتحال بہتر بنائے ، نیپرا

بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے این ٹی ڈی سی صورتحال بہتر بنائے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیپرا نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی کو گزشتہ تین سال کے دوران سسٹم پر 96 ارب 63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی۔نیپرا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اب بھی اوور لوڈنگ کاشکار ہیں، آئیسکو، لیسکوا ور پیپکو کے صارفین اوورلوڈنگ کی زد میں آرہے ہیں، پہلے بھی اس صورتحال پر نوٹس لے چکے ہیں۔نیپرا اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کئے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
نیپرا/نوٹس

مزید :

صفحہ اول -