’’بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ، 3 بار کی کوششوں سے ایف اے پاس‘‘

’’بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ، 3 بار کی کوششوں سے ایف اے پاس‘‘

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز سے تبصرے کئے جا رہے ہیں ۔اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ سینئر بیو روکریٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اس سی وی نے معزز الیکشن کمیشن کوبے حد تک متاثر کیا ہے جس نے خالصتاً میرٹ اور اجتماعی دانش کو بروئے کار لا کر یہ فیصلہ کیا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا سی وی کچھ اس طرح سے ہے کہ قابلیت یہ ہے کہ ایف اے پرائیویٹ طور پر تین بار کی کوششوں سے کلیئر کیا ہے۔ تبصرے میں کہا گیا ہے کہ معزز الیکشن کمیشن نے دوسرے کم تعلیم یافتہ اور نا تجربہ کار افراد کے سی وی صحیح طور پر مسترد کئے خصوصاً اشرف جہانگیر قاضی کا۔

سی وی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...