لگتا ہے (ن) لیگ نے الیکشن سے پہلے ہی ہار مان لی ،اعتزاز
لاہور (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گا ، حسن عسکری نے اپنے کالمز میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر بھی تنقید کی مگر لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے ،پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی علمبردار ہے، اسد کھرل پر حملے کے ملزمان کو بے نقاب کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں سینئر صحافی اسد کھرل کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔