الیکشن میں تھوڑی تاخیر ہو بھی تو حرج نہیں، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

الیکشن میں تھوڑی تاخیر ہو بھی تو حرج نہیں، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری نے آتے ہی پینڈوار باکس کھول دیااورکہاہے انتخابات میں تھوڑی تاخیر ہو جائے تو حرج نہیں ہے۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو نگران وزیر اعلیٰ کا حلف دینے کے بعد علاؤالدین مر ی نے صوبہ سنبھالتے ہی سابق وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی لائن پکڑ لی اور بلوچستان اسمبلی کی الیکشن تاریخ میں توسیع کی قرارداد کی حمایت کر کے نیا پینڈورا باکس کھول د یا ۔علاؤالدین مری کا کہنا تھا امیدواروں کو ابھی تک اپنے حلقوں کاہی پتہ نہیں، عام انتخابات 2018ء میں تھوڑی تاخیر ہو جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

علاؤالدین

مزید : صفحہ اول