مشرف کو نوازشریف نے خود ملک سے بھگایا،پیپلزپارٹی

مشرف کو نوازشریف نے خود ملک سے بھگایا،پیپلزپارٹی

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ عدالتی ریکارڈ گواہ ہے پرویزمشرف کو بھگانے میں نواز حکومت نے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا اور اب وہ پشیمان ہونے کے بجائے ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ احتساب کے نام پر جو انتقام ہم نے بھگتا ہے، نواز شریف تو ابھی اس کے پاس سے بھی نہیں گزرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف ہو یا کوئی اور سب کیلئے قانون ایک ہے لہٰذامشرف کو باہر سے واپس لایا جائے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...