مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت آئین سے ماورا، ایس ایم ظفر

مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت آئین سے ماورا، ایس ایم ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


َّٓاسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر قانون اور آئینی ماہر ایس ایم ظفر نے کہا ہے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو اگلے ماہ ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا سپریم کورٹ کا حکم بہت حد تک آئین سے ماورا ہے۔جمعے کو برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کے خیال میں سپریم کورٹ اور سوسائٹی کا ماحول بھی تبدیل ہو چکا ہے اور لوگ چاہتے ہیں مختلف مسائل کے حل کیلئے سپریم کورٹ مداخلت کرے اور سپریم کورٹ کی مداخلت کو اب لوگ کسی حد تک تسلیم بھی کر رہے ہیں کہ وہ اس طرح کے احکامات جا ری کرے۔ پاکستان کی سوسائٹی میں ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں جن کی وجہ سے عدالت عظمی بھی اپنے اختیارت سے باہر جانے پر مجبورہو گئی ہے۔ سوسائٹی کا ماحول تبدیل کرنے میں میڈیا کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور میڈیا کو قانونی معاملات کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور یہ معا ملا ت عدالتوں میں ہی طے ہونے چاہیے۔ سابق فوجی صدر کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کے معاملے پر حساس اداروں کا سپریم کور ٹ پر کوئی دباو تو نہیں تھاکے جواب میں انکا کہنا تھا خلائی مخلوق یاکسی ادارے کی پشت پناہی کا بغیر ثبوت فراہم کیے ذکر کرنا ملک کے بدنام کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
ایس ایم ظفر

مزید :

صفحہ اول -