شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس آج شروع تقریب عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس آج شروع تقریب عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی

بیجنگ (آئی این پی )اٹھارویں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس جو گزشتہ روز چین کے شہر کنگ ڈاؤ میں شروع ہوگئی نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے ،کانفرنس کی کوریج کیلئے مختلف ممالک سے 3ہزار صحافی کنگ ڈاؤ پہنچ چکے ہیں ۔ٹھارویں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں صحافیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے میڈیا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو ژیاؤ ڈانگ کا کہنا ہے کہ سینٹر میں صحافیوں کی سہولت کیلئے ہائی سپیڈ وائی فائی اور دیگر تمام ضروری آلات نصب کئے گئے ہیں ۔ صحافیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے چینی ،انگریزی اور روسی زبان میں بھی معلومات فراہم کی جائینگی ۔ سینٹر 11جون تک کام کرے گا۔تین ہزار صحافیوں کی سہولت کیلئے 600نیوز ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے علاوہ تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ دو روزہ کانفرنس چین کے مشرقی صوبے شیانگ ڈانگ کے شہر کنگ ڈاؤ میں 9جون سے شروع ہو رہی ہے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو ایک بڑا سفارتی ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے جس کی میزبانی اس سال چین کر رہا ہے ایران سمیت کئی دیگر ممالک تنظیم میں شمولیت کی خواہش رکھتے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...