بھارتی فوج جیپ سے باندھے گئے نوجوان کا ’’بگ باس‘‘ میں شرکت سے انکار

بھارتی فوج جیپ سے باندھے گئے نوجوان کا ’’بگ باس‘‘ میں شرکت سے انکار

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال بنائے جانے والے نوجوان فاروق ڈار نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں فاروق ڈار نے کہاکہ ’بگ باس‘ کے پروڈیوسرز نے شرکت کے بدلے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کی آفر کی لیکن انہوں نے کسی بھی صورت شو میں شرکت سے انکار کردیا۔واضح رہے گزشتہ سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے پتھراؤ سے بچنے کیلئے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو جیب کے بمپر سے باندھ کر کئی علاقوں میں گھمایا تھا۔

فاروق ڈار/انکار

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...