اصغر خان کیس نواز شریف کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اصغر خان کیس نواز شریف کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم نوازشریف نے اصغر خان کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کی گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالت نے نوازشریف کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی جبکہ کیس کے فریقین کو ایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اصغر خان کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بیرسٹر ظفراللہ اور منور اقبال ایڈووکیٹ نوازشریف کی نمائندگی کریں گے اور سابق وزیراعظم کی طرف سے ان کے وکلا ء جواب جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ اصغر خان کیس کی سماعت اب 12 جون کو ہونا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے 21 سویلین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

اصغر خان کیس

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...