سمبڑیال میں مسلم لیگ(ن) کے نظریاتی ورکر کو ٹکٹ دیا جائے ، مقامی عہدیدار
سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)مقامی مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے سابق (ن) لیگی ایم پی اے کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے اور کہا ہے کہ حلقہ پی پی 44 میں مسلم لیگ(ن) کے نظریاتی ورکر کو ٹکٹ جاری کیا جائے ، ہم کسی درآمدی ایم پی اے کی حمایت نہیں کریں گے ۔ سمبڑیال مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں سٹی صدر مسلم لیگ (ن) حاجی شیخ حبیب اللہ ، ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ (ن) یورپ کے چیئرمین چودھری شمروزالٰہی گھمن ،تحصیل صدر مشتا ق بٹ، سینئر نائب صدر تحصیل سمبڑیال رانا محمد ریاض ،سٹی جنرل سیکرٹری مرزا محمد جمیل ،یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما ؤں حافظ محمد وسیم ، چودھری فہد احسان ،میاں لیاقت ، دلاور حسین بٹ، مزمل حسین بٹ سمیت دیگر نے متفقہ طور پر قرارداد کے ذریعے یہ اعلامیہ بیان کیا ہے کہ حلقہ پی پی 44 میں مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکن کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا جائے،ہم مقامی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر کی حمایت کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے محلہ واٹر ورکس میں مسلم لیگی رہنما حاجی دلاورحسین بٹ کی رہائش گاہ پر افطارڈنر کے موقع پر مسلم لیگی عہدیداران اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کی سیاست سے دوررکھنے کے لیے سازشو ں کے جال بنے گئے ہیں نیا پاکستان بنانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود انہیں پاکستان کی سیاست سے دوررکھنے کے لیے مخالفین ہر حربہ استعمال کررہے ہیں قوم ناچ گانے والی تبدیلی کو قبول نہیں کرے گی ،آئندہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اورچاروں صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی ۔
سمبڑیال مسلم لیگ ن