بدرالدین چوہدری کی بجلی چوری پکڑی گئی ایکسین کی مقدمہ درج کرنے کی سفارش

بدرالدین چوہدری کی بجلی چوری پکڑی گئی ایکسین کی مقدمہ درج کرنے کی سفارش

فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی) ایکسین فیسکو سید فہیم شاہ کی قیادت میں دو سپیشل ٹیموں نے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر بدرالدین چوہدری اور ان کے داماد کی رانامبشر کی دو کوٹھیوں پر چھاپہ مار کرچوری ہونے والی بجلی پکڑ لی‘میٹر اتارنے کی کارروائی کے دوران ان کے خاندان اور ملازمین نے ایکسین پر دھاوا بول کر میٹر اتارنے کی کارروائی ناکام بنادی،ایکسین کی سرکاری گاڑی کی چابی چھین لی اور گاڑی قابو کرلی،ایکسین میڈیا کی ایک گاڑی کے ذریعے بھاگ کر ایس پی آفس گئے اور وہاں سے پولیس کی نفری لے کر دوبارہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس کی مدد سے 6میٹر اتار لیے اور گاڑی واپس حاصل کی ،تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمات درج کرانے کیلئے استغاثہ بھیج دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...