نگران وزیراعلیٰ شفاف انتخابات کرانے میں مدد گار ثابت ہونگے ،پرویز الٰہی

نگران وزیراعلیٰ شفاف انتخابات کرانے میں مدد گار ثابت ہونگے ،پرویز الٰہی

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ شریف خاندان سے وزیراعلیٰ نہ آنے پر مخالفت کررہی ہے‘ تقریب حلف برداری نگران وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف کی عدم شمولیت منافقت کا ثبوت ہے۔ جمعہ کو پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے حسن عسکری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو آپ پر مکمل اعتماد ہے امید ہے نگران وزیراعلیٰ شفاف انتخابات کرانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ (ن) لیگ شریف خاندان سے وزیراعلیٰ نہ آنے پر مخالفت کررہی ہے۔ تقریب حلف برداری میں شہباز شریف کی عدم شمولیت منافقت کا ثبوت ہے۔

مزید : صفحہ آخر