جوڑ میلہ میں شرکت، بھارت سے 84 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

جوڑ میلہ میں شرکت، بھارت سے 84 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن ( جوڑ میلہ )کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 84 سکھ یاتری واہگہ ریلوے سٹیشن کے راستے پاکستان پہنچ گئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق خان ،پردھان سردار تارا سنگھ ، عمران گوندل، سردار بشن سنگھ ، عامر حسین ہاشمی، فضل ربی اور دیگر نے انکا استقبال کیا۔واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق خان نے خصوصی تعاون پر انڈین ہائی کمشنر کا شکریہ اداکیااور کہا پاکستان سکھوں کے لیے ایک مقدس جگہ ہے ہم ہر مرتبہ مذہبی تقریبات کے ادائیگی و مہمان نوازی کے لیے بھر پور اقدامات کرتے ہیں۔ سکھ قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر اپنے تمام تر اختلافات ختم کرکے متحد ہونا چاہیے۔ بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی اپنے شیڈول کے مطابق تمام تر مذہبی رسومات اداکی جاتی ہیں حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ پی ایس جی پی کے ساتھ مل کر سکھ یاتریوں کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات میں مصروف عمل ہے ،بھارتی حکومت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا چاہیے۔سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈرسردار جنگ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ہمیں یہاں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا،ہم اپنے گورو کی دھرتی پر حاضری کے لیے آتے رہیں گے ہمیں پاکستان سے بہت محبت ہے۔سکھ یاتری اپنی یاترا مکمل کر کے 17جون کو واہگہ ریلوے سٹیشن سے ہمسایہ ملک واپس چلے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر