عدلیہ پانامہ سمیت نااہلی کے تمام فیصلے واپس لے گی،سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کادعویٰ

عدلیہ پانامہ سمیت نااہلی کے تمام فیصلے واپس لے گی،سابق اٹارنی جنرل عرفان ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اٹارٹی جنرل عرفان قادر نے دعویٰ کیا ہے عدلیہ کی جانب سے پانامہ فیصلے سمیت نااہلی کے حوالے سے کئے گئے تمام فیصلے واپس لے لئے جائیں گے اور نااہل افراد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی جائے گی۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا پرویزمشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ نہیں چلناچاہئے اور نہ ہی خصو صی عدالت بننی چاہئے تھی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کواس کا احساس ہوگیا اورانہوں نے کہہ دیا ہے پرویز مشرف آئیں اور الیکشن لڑیں لیکن وہ اس وقت ہی آئیں گے جب ان کو تحریری یقین دہانی کروا دی جائیگی۔ اس وقت کوئی خصوصی عدالت نہیں لیکن اگر عدالت ہوتی بھی تو وہ کسی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک نہیں کر سکتی تھی۔اسلئے چیف جسٹس کیلئے موقع ہے وہ اس غلطی کی تصحیح کریں اور پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیا جائے۔ اگر عدلیہ کی طرف سے کسی ایک شخص کو ٹارگٹ کرکے کیس بنانے کی کوشش کی جائیگی تو پھر اس کارد عمل فوج کی طرف سے بھی آئے گا۔ پچھلے سالوں میں دیئے گئے فیصلے بھی واپس ہونگے اور عدلیہ مزید موثر طور پر کام کرسکے گی۔ عدلیہ کے سارے فیصلہ بشمول پانامہ نااہلی آنیوالے دنوں میں واپس لئے جائیں گے اورعدلیہ کویہ کرنے پڑیں گے اور نا اہلیاں ختم کرکے سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینا پڑے گی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...