عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون کو ہوگا

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون بروز جمعرات کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوگا جب کہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -