مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی تو قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی،رضا ربانی

مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی تو قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی،رضا ربانی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے سابق آمر پرویز مشرف کو آئندہ انتخابات کیلئے کاغذ ا ت نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی تو ملک میں قانون کی حکمرانی تباہ ہو جائے گی، ایسا ظاہر ہوتا ہے ایک شخص جو آئین توڑے اور انصا ف سے بھاگے اسے پاکستان میں خصوصی مراعات حاصل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق جنرل (ر)پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا خصوصی عدالت نے مئی 2016 ء کو پرویز مشرف کو بھگو ڑ ا قرار دیا، مشرف نے خراب صحت کا بہانہ بنا کر عدالت کو گمراہ کیا اور تب سے مشرف ملک سے فرار ہے۔ ایک شخص بھگوڑا ہے اور مختلف عدالتوں سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ نکلے ہیں، یہ قابل تشویش ہے اسے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

رضا ربانی

مزید : صفحہ آخر