حکم امتناعی کے باوجود ادویات کا ٹھیکہ‘ عدالت سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب پر برہم

حکم امتناعی کے باوجود ادویات کا ٹھیکہ‘ عدالت سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی کے باوجود 10ارب روپے کی ادویات کا ٹھیکہ دینے پر سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنا برداشت نہیں کریں گے ۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کے آخری ہفتے میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے 10ارب روپے کی ادویات کے ٹھیکے کی منظوری دی اور سیکرٹری صحت نے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے زیادہ ریٹ کی آفرکرنیوالی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا۔ عدالت نے مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری علی جان سے تحریری جواب طلب کر لیا ۔

ادویات ؍ ٹھیکہ

مزید : صفحہ آخر