اعتماد کارپوریشن نے عمرہ زائرین کیلئے 12سال سے عمر کم کر کے 6سال کر دی

اعتماد کارپوریشن نے عمرہ زائرین کیلئے 12سال سے عمر کم کر کے 6سال کر دی

لاہور(ڈویلپمنٹ سے)عمرہ زائرین کے لیے بری خبر،اعتماد کارپوریشن نے 12سال سے عمر کم کر کے 6سال کر دی اور 70سال سے بڑھا کر 80سال کر دی ،عمرہ سیزن کے شروع میں سعودی قونصلیٹ نے فنگر پرنٹس کے حوالے سے پالیسی لیتے ہوئے کہا تھا کہ12سال تک کے بچوں کے بائیو میٹرک نہیں ہوں گے اور70سال کی عمر سے اوپر بزرگوں کو بھی چھوٹ ہو گی ،فنگر پرنٹس کرنے والی کمپنی اعتماد کارپوریشن نے نیا نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق 6سال تک کے بچے کو چھوٹ ہو گی یہ فنگر پرنٹس کے بغیر ویزالے سکیں گے اور80سال کی عمر سے اوپر بزرگوں کو چھوٹ ہو گی یہ فنگر پرنٹس کے بغیر ویزا لگوا سکیں گے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...