سعودی ائیر لائنز نے پرائیویٹ حج سکیم کیلئے حج کرایوں کا اعلان کر دیا

سعودی ائیر لائنز نے پرائیویٹ حج سکیم کیلئے حج کرایوں کا اعلان کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سے)سعودی ائیر لائنز نے پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کے لیے حج کرایوں کا اعلان کر دیا،کم ازکم کرایہ ایک لاکھ5ہزار اور زیادہ سے زیادہ کرایہ ایک لاکھ 42 ہزار 500 روپے رکھا گیا ہے ،سعودی ائیر لائنز کا ہائی سیزن میں جانے اور سب سے پہلے واپسی کا کرایہ تمام ائیر لائنز سے مہنگا رکھا گیا ہے،سعودی ائیرلائنز نے تمام حج آرگنائزر کو 5اور6ذو الحج کی روانگی دینے سے معزرت کر لی ہے آخری فلائٹ 4ذو الحج کو روانہ ہو گی سعودی ائیر لائنز کی خصوصیت رہی ہے یہ5ذوالحج اور6ذو الحج کو بھی جاتی رہی ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ سکیم کے عازمین کو عزیزیہ میں تھوڑے دن گزارنے پڑتے تھے سعودی سول ایوی ایشن نے4ذو الحج تک انٹری اور 15 ذوالحج سے واپسی کا شیڈول تمام ائیر لائنز کے لیے جاری کیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر