عدلیہ مخالف احتجاج و ریلی کیس ملزموں کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے 20جون کی تاریخ مقرر

عدلیہ مخالف احتجاج و ریلی کیس ملزموں کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے 20جون کی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف احتجاج اور ریلی نکالنے کے خلاف توہین عدالت کیس میں ملزموں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے 20 جون کی تاریخ مقرر کر دی ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے قصور بار کے صدر نسیم مرزا کی درخواست پر کارروائی کی جس میں عدلیہ مخالف احتجاج اور تضحیک آمیز زبان استعمال کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی، سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت دو گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے جس پر فل بنچ نے دیگر ملزموں کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی، فل بنچ کی مہلت کے باوجود ملزم جمیل خان اور ناصر خان معافی کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات پیش نہ کرسکے۔

مزید : صفحہ آخر