پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ ملی

پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ ملی

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی یونیورسٹی میں ہونے والی اکیڈمک کانفرنس میں پاکستانی وفد کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ریاست ہریانہ میں واقع اشوکا یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے پاکستانی وفد کو روکے جانے کی رپورٹس پر کہا کہ پاکستان یا دیگر ممالک کی شرکت بھارت سے تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے وفد کی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں اْس ملک کے ساتھ تعلقات اور ایجنسیوں کی رپورٹس کومد نظر رکھا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کے ساتھ تعلقات مثبت ہوتے ہیں تو تمام چیزیں آسانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتی ہیں۔

اجازت نہ ملی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...