چوبیس گھنٹوں میں پختونخوا اورپنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع

چوبیس گھنٹوں میں پختونخوا اورپنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامر س رپورٹر) بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا جس سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔علاوہ ازیں لاہور سمیت ملک بھر میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کے لئے امتحان مزید سخت ہو گیا ۔لیسکو کی جانب سے ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈ نگ جبکہ بیشتر علا قوں میں ایک گھنٹے کے بعد تین تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ نے صوبائی دارالحکومت کے باسیوں کی رات کی نیند اور دن کا چین چھین لیا ہے ستم بالا ستم یہ کہ ایس ڈی او سمیت لیسکو سب ڈویژن آفسز میں لگے فون ہر وقت مصروف رہنے لگے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو اہلکاروں نے شہریوں کے فون نہ سننے کے لیے فون رسیور اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دیے جاتے ہیں ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ۔
بار ش متوقع

مزید :

صفحہ آخر -