چیئرمین نادرا کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

چیئرمین نادرا کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہورکینٹ کے فقیر حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارکو افغانی قرار دے کر اس کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر درخواست گزار کی درخواست منظور ہو چکی ہے اور عدالت نادرا کی جانب سے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار دے چکی ہے مگر عدالت کے 8 اپریل 2018 ء کے اس حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

شناختی کارڈ

مزید : صفحہ آخر