عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پنجاب عارف نواز کو توہین عدالت کا نوٹس

عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پنجاب عارف نواز کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس کپٹن ( ر ) عارف نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ آئی جی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری انور نواب حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود محکمے نے وارڈ سرونٹ بھرتی نہیں کیا گیا ۔لاہور ہائیکورٹسے رجوع کرنے پر عدالت عالیہ نے درخواست دادرسی کے لئے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا چکی ہے تاہم عدالت کے 19مارچ 2018ء کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

آئی جی کو نوٹس

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...