توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری آبپاشی اسد اللہ کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری آبپاشی اسد اللہ کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری اسد اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے خالد محمود کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ 35 سالہ سروس کے بعد درخواست گزار محکمہ آبپاشی سے ریٹائر ہواتاہم درخواست گزار کو پنشن دینے کی بجائے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو بھجوا دی مگر سیکرٹری آبپاشی نے درخواست گزار کی۔درخواست ہر تاحال فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

مزید : صفحہ آخر