دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو فیصلہ کرنے کا حکم

دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ میں دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواستوں پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دو روز میں فیصلے کا حکم دے دیا جبکہ ٹولنٹن مارکیٹ نالے پر دیوار کی تعمیر سے متعلق ذمہ داری کا تعین کرنے کے معاملہ پر مئیر لاہور سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے ٹولنٹن مارکیٹ ایسو سی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی جیل روڈ پر منتقلی پر نالے پر دیوار کی تعمیر ضلعی حکومت کا کام تھا ۔درخواست گزار کے وکیل نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیوار کی تعمیر کی ذمہ داری دکانداروں پر ڈال کر دکانیں سیل کر دیں ہیں ،وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ دیوار کی تعمیر کو جواز بنا کر دکانیں سیل کرنا غیر آئینی ہے ،درخواست گزاراوں وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اختیارات سے تجاوز کیا اور آئین کے آرٹیکل 9 14 اور 18 کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ضلعی حکومت کو نالے پر دیوار تعمیر کرنے کا حکم دے ،وکیل نے مزید استدعا کی کہ عدالت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دکانیں ڈی سیل کرنے کا بھی حکم دے ،عدالت نے دکانیں ڈی سی کرنے کے معاملے پر ڈی جی کو فیصلے کا حکم دے دیا جبکہ نالے پر دیوار تعمیر کرنے کی سے متعلق ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے مئیر لاہور سے جواب طلب کر لیاہے۔

ٹولنٹن مارکیٹ

مزید : صفحہ آخر