ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کے دو بیٹوں کی حوالگی کا کیس‘وزرات داخلہ کو نوٹس

ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کے دو بیٹوں کی حوالگی کا کیس‘وزرات داخلہ کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کے دوبیٹوں کی حوالگی کیس میں وزرات داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جون کو جواب طلب کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے دوکم سن بچوں کی غیر ملکی والدہ کی متفرق درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا کہ وہ ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں، دوبچوں غلام قاسم ڈوگر اورجعفرڈوگر کی حوالگی کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اس کے کم سن بچوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے جس کی بنا پربچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ اس کے بچوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

بیٹے حوالگی کیس

مزید : صفحہ آخر