نگران وزیر اعظم کا دورۂ سوات اخراجات سے متعلق حکومت کو نوٹس

نگران وزیر اعظم کا دورۂ سوات اخراجات سے متعلق حکومت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات دورے پر قومی خزانے سے اخراجات کی ادائیگی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق نگران وزیر اعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے اپنی آبائی علاقے کا دورہ کیا اور اس کیلئے اخراجات قومی خزانے سے ادا کئے گئے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے کر اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دیا جائے۔درخواست پر مزید کارروائی 14 جون کو ہوگی۔

دورہ؍نگران وزیر اعظم

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...