زرعی بیجوں کی افزائش کا قانون‘عدالت کا حکومت پر اظہار برہمی

زرعی بیجوں کی افزائش کا قانون‘عدالت کا حکومت پر اظہار برہمی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے زرعی بیجوں کی افزائش کے لئے قانون کی منظوری دینے کے خلاف دائردرخواست پر حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کیوں نہ غیر ملکی بیجوں کو رجسٹرڈ کرنے والی پلانٹ بریڈر رائٹس رجسٹری کو معطل کر دیا جائے ؟عدالت نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کروایا گیا تو عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی ۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے این جی او ہیومن وائس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل کے مطابق یہ قانون ملکی کاشتکاروں کے مفاد اور خوراک کے تحفظ کے خلاف بنایا گیا ہے ۔عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کی رضامندی کے بغیر پارلیمنٹ نے زراعت سے متعلق قانون کیسے منظور کرلیا، وکیل نے استدعا کہ عوامی مفاد کے خلاف بنائے گئے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے،درخواست پر مزید کارروائی 22 جون کو ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر