نگران وزیر اعظم کا کابینہ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،کامران سیف

نگران وزیر اعظم کا کابینہ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،کامران سیف

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کی جانب سے کابینہ میں فی الوقت توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے ثابت ہوگیا کہ 6رکنی وزیروں سے ملکی معاملات بااحسن چلائے جاسکتے ہیں جبکہ ن لیگ کے دورحکومت میں وزراء کی فوج ظفر موج سے قومی خزانہ سے اربوں روپے ضائع کیے جاتے ہیں جبکہ وزراء مشیروں کی تنخواہوں،گاڑیوں ،پٹرول، ٹی اے ڈی اے ،پر ہر ماہ کروڑوں روپے ضائع کیے جاتے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں اراکین اسمبلی کو نوازنے کیلئے وزیروں کی فوج بھرتی کی گئی تھی ن لیگ کے دورحکومت میں وزراء ، مشیروں کی فوج نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا اور کرپشن کی ۔

حکومت کے خاتمہ کے بعد ان کے دور میں کرپشن کے ہوشربا انکشافات اور اربوں روپے کی لوٹ مار سے قوم آگاہ ہوچکی ہے۔

کامران سیف

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...