25جولائی تحریک انصافکی فتح کا دن ثابت ہو گا،اعجاز چودھری

25جولائی تحریک انصافکی فتح کا دن ثابت ہو گا،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ 25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، تحریک انصاف انشاء اللہ پورے ملک سے کلین سوئیپ کر ے گی اور حکومت بنائے گی جس کے وزیراعظم چئیرمین عمران خان ہوں گے ، پاکستان کی باشعور عوام کرپٹ چور، لیٹرے سیاست دانوں کی اصلیت جان چکی ہے ، نواز شریف اور آصف علی کی سیاست کرپشن اور لوٹ کے واقعات سے بھری پڑی ہے ان دونوں نے ملکی خزانے کو بڑی بے دردی سے لوٹا اور بیرون ملک جائیدایں بنائیں ۔وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں اور بیٹ روپوٹرز کے اعز از میں دئیے گے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا یوم حساب ہو گا جس دن پاکستان کے عوام نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک گیر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ، ووٹ کو عزت دینے اور جمہوریت کے چیمپئن بننے والوں کا دامن صاف تھا تو کیوں سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے؟۔

اصغر خان کیس کے شکنجے میں گردن آنے پر نواز شریف کی چیخیں صاف سنائی دے رہی ہیں۔

،عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرنے والے نااہل شریف نے اداروں کے خلاف ہٹ دھرمی کی پالیسی برقرار رکھی ہے پاناما کیس میں کرپشن کا حساب اور اصغر خان کیس میں ضمیر فروشی کی قیمت وصول کرنے کا جواب دیئے بغیر جان نہیں چھوٹے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4