نگران وزیر اعظم کا دورۂ سوات اخراجات سے متعلق عمران خان نے کے پی کے میں کون سی دودھ کی نہریں بہائیں،شیخ عرفان

نگران وزیر اعظم کا دورۂ سوات اخراجات سے متعلق عمران خان نے کے پی کے میں کون سی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی ذون 167کے صدر شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے لاہور میں کچھ نہیں کیا ہے وہی لوگ اب ملک بھر کے عوام کو الیکشن میں ووٹ لینے کے لئے سہانے خواب دکھانے کی کوشش کررہے ہیں عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کہ کے پی کے میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں نکالی ہیں جو اب وہ ملک بھر میں کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوں چوں کا مربہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں کی سیاست میں جھوٹ اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں رہا، ووٹوں کا تقدس کا رونا رونے والوں نے کبھی ووٹر کو عزت د ی ہی نہیں۔

، انہوں نے کہا کہ شوباز شریف کے حلقہ میں عوام ابھی تک بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4