عوام انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کریں،اشرف بھٹی

عوام انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کریں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ دینا چاہئے اور بغیر کسی خوف اور لالچ کے اپنا نمائندہ منتخب کرنا چاہئے اور ووٹ ڈالتے وقت اس بات کو ضرور زہن میں رکھنا چاہئے کہ (ن) لیگ وہ جماعت ہے جو آج تک بھی یہاں کے عوام کو صحت و تعلیم اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی چیزیں نہیں دے سکی ہے اور آج بھی عوام ان بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی نگران سیٹ اپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اس لئے نگران حکومتیں شفاف اور بروقت انتخابات کروانے میں بھرپور کردار ادا کریں ہم آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور حکومتیں تشکیل دیں گے۔

اور اقتدار میں آ کر عوام کی امنگوں پر پورا اُتریں گے ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ہے عمران خان اور نواز شریف جیسے اقتدار کے پجاریوں کو شکست ملے گی (ن)لیگ کی جھوٹ کی سیاست ختم ہو چکی اس لئے عوام اب ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت چاہتے ہیں ۔