ڈاکٹر حسن عسکری بطور نگران وزیر اعلیٰ نئی روایت قائم کر کے جائیں گے،ڈاکٹر مبشر حسن

ڈاکٹر حسن عسکری بطور نگران وزیر اعلیٰ نئی روایت قائم کر کے جائیں گے،ڈاکٹر ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے، یہ ایک احسن اقدام ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے ان کا نام پیش کرنا بھی خوش آئند تھا۔مجھے امید ہے کہ پروفیسر حسن عسکری نے جس امتحان سے گزرنا قبول کیا ہے ،وہ اس میں سرخرو ہوں گے۔یقیناان کو مشکلات سے واسطہ پڑے گااور دباؤ میں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر حسن عسکری بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ایک نئی روایت قائم کر کے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4