ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات

ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ(ڈی ٹی آئی)کے طلباء نے حال ہی میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن NAVTTCکی جانب سے منعقدہ سالانہ اسکلز کمپیٹیشن میں حصہ لیا ۔اس ضمن میں سالانہ اسکلز کمپیٹیشن میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو اسناد سے نوانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وومین چیمبرز آف کامرس لاہور کی صدر فلاحت عمران،NAVTTCکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سمیت ممتاز تاجر و صنعتکار بھی موجود تھے جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈیسکون کے چیئرمین عبدالرزق داؤد تھے ۔اس موقع پر تقریب کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی تربیتی صلاحیتوں اورشرکاء کی مہارتوں سے متعلق روشنی ڈالی گئی ،اس ایونٹ میں ڈی ٹی آئی کے طلباء ویلڈنگ اورالیکٹریکل اسکلز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ،مقابلوں میں ویلڈنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی ٹی آئی کے ٹرینی شکیل عباس نے طلباء کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار مقابلے میں شرکت پر ڈی ٹی آئی کے شکر گذار ہیں،اس مقابلے میں شرکت سے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ،انڈسٹریل الیکٹریشن نیشنل کمپیٹیشن میں ہی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی ٹی آئی کے فیصل شیخ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہترین پلیٹ فارم تھا جہاں مجھے ڈی ٹی آئی میں حاصل کی گئی تربیت کے اظہار کا بھرپور موقع ملا۔

اور میری اس کامیابی میں میری محنت کے ساتھ ساتھ ڈی ٹی آئی کے اساتذہ کی محنت اور حوصلہ افزائی بھی شامل ہے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے NAVTTCکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ نے پاکستان اور خاص کر پسماندہ طبقے میں اسکلز ڈیولپمنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہنر مند افرادی قوت کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتی ہے اورہنر مند افراد ہی ملکر ایک مضبوط ملک کی بنیاد رکھتے ہیں ،انہوں نے مقابلے میں شریک طلباء اور اس مقابلے کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا،مہمان خصوصی ڈیسکون کے چیئرمین عبدلرازق داؤد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(ٹیوٹا) کا کردار انتہائی اہم ہے ،انہوں نے شاندار مقابلے کے انعقاد پر NAVTTCاور شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ڈی ٹی آئی کو مبارکباد بھی پیش کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...