پروفیسر حسن عسکری کی قیادت میں شفافانتخابات ہوں گے،صفدر بٹ

پروفیسر حسن عسکری کی قیادت میں شفافانتخابات ہوں گے،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصا ف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے ایماندار ، محب وطن اور نڈر شخصیت کے مالک حسن عسکری کو نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہاہے کہ حسن عسکری کی قیادت میں شفاف الیکشن ہونگے اور پنجاب میں کوئی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔صفدر بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف حسن عسکری کے وزیر اعلی پنجاب بننے پرمسرت کا اظہار کرتی ہے جس سے نہ صرف پنجاب کی عوام بلکہ کاروباری برادری بھی اعتماد کا اظہار کرتی ہے ۔صفدر بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام ان سے ہر بوگس منصوبے اور کرپشن کا حساب لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے کرپٹ مافیا کی وجہ سے بہت سختیاں جھیل لی ہیں،عمران خان کی قیادت میں ملک ایک روشن مستقبل کی جانب بڑہے گا۔