پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر مقالہ جات چوری کے الزام سے بری
لاہور(سٹی رپورٹر) کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ( سی آئی آئی ٹی) کے چیئر مین بورڈ آف گورنر زکی تشکیل کردہ کمیٹی نے پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ،تمغہ امتیاز،ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو ا ن کے شائع کردہ تمام 7مقالہ جات پر غیر تصدیق شدہ مضامین کی چوری (plagiarism)کے الزام سے بری کرد یا ہے۔ یہ کمیٹی پاکستان کے معروف سائنسدانوں ڈاکٹر پروفیسر محمد اقبال چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی پر مشتمل تھی جو پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر پر مضامین کی چوری کے الزامات کی چھان بین کیلئے تشکیل دی گئی تھی ۔ یہ الزامات ان پرسوشل میڈیا کے ذریعے لگائے گئے تھے۔
یہ تمام الزامات غیر سنجیدہ نوعیت کے تھے ۔ کمیٹی نے یہ بھی تجویز کیا کہ ہائیر ایجوکیشن کی تشکیل کردہ ادبی سرکہ(Plagiarism) کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے تاکہ پالیسی کا اطلاق مصنف کے پہلے سے کہیں بھی شائع شدہ مواد پر نہ ہو(نا م نہاد’’Self-Plagiarism‘‘) ۔