آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ملاقات

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ...

لاہور (پ ر )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی کی قیادت میں ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پرائیویٹ سکولوں میں واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بچوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی پرائیویٹ سکولوں کی کنٹینوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک لائحہ عمل تشکیل دے رہی ہے ۔میٹنگ کے اختتام پر کاشف ادیب جاودانی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ور نورالامین مینگل کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد میں سرپرست اعلیٰ ملک خالد، جاوید انجم، چودھری واحد، اویس احمد کاٹھیا، ثناء اللہ ثانی ، منیب ملک ، ارشد ضیاء ،خواجہ عابد ، میاں یوسف اور امتیاز شوکت نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4