عوام کو نگران سیٹ اپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،سعدیہ سہیل رانا
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ سے عوام کو بہت امیدیں وابستہ ہیں اس لئے نگران حکومتیں شفاف اور بروقت انتخابات کروانے میں بھرپور کردار ادا کرے خواتین کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور حکومتیں تشکیل دے گی۔ تحریک انصاف بھی اقتدار میں آ کر عوام کی امنگوں پر پورا اُترے گی۔
رواں سال تبدیلی کا سال ہے عمران خان کی طویل جدوجہد رنگ لانے والی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی باریاں لگانے والوں کا دور ختم ہو چکا عوام پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی جھوٹ کی سیاست سے عاجز آچکے ہیں۔ اس لئے ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
سعدیہ