تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،یاسمین راشد

تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،یاسمین راشد

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما وامیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور (ن) لیگ کو سیاسی میدان میں بھرپور شکست دے گی ، پوری قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کر نے کے لیے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا اور 25جولائی کو بلے پر مہر لگانا ہو گی ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے قوم کو لوٹ مار ، کرپشن، لوڈشیڈنگ اور محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا ہے ۔ وہ گزشتہ روز این اے125میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہی تھیں ۔

انہوں نے کہاکہ ( ن)لیگ اب عورتوں کا سہار ا لیکر اپنی رہی سہی سیاسی ساکھ بھی ختم کررہی ہے ، ریحام خان کے پیچھے جاتی امراء کے نااہل سیاست دان ہے ، شہباز شریف کے تمام ناکام منصبوبے ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،شہباز شریف کی ڈرامہ باز ی بے نقاب ہو چکی ،نادم اعلیٰ کو اپنی 10 سالہ دورے اقتدار کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا،شہباز شریف نے عوام کے وسائل کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف کی طر ح شہباز شریف بھی سنگین جرائم میں ملوث ہے۔عوام شہباز شریف کے دس سالہ سیاہ دورہ اقتدار کو کبھی نہیں بھولے گی،شہباز شریف نے تمام ناکام منصوبوں میں صرف مال بنایاہیں، شہباز شریف اور نواز شر یف نے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے تحفے دئیے ہیں،شہباز شریف نے پنجاب میں گڈگورننس کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے،پنجاب کے10سالہ سیاہ ترین دور میں عوام کی بھلائی کیلئے کچھ بھی نہیں ہوا اور بدترین اقتدار اپنے انجام کو پہنچا ہے، تحریک انصاف الیکشن میں جیت کیلئے پر امید ہے اس مرتبہ دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4