سڑک کی تعمیر میں نکاسی کا کام نظر انداز،قاضی پارک کے مکینوں کا مظاہرہ

سڑک کی تعمیر میں نکاسی کا کام نظر انداز،قاضی پارک کے مکینوں کا مظاہرہ

لاہور (سٹی رپورٹر) یونین کونسل نمبر 12قاضی پارک شاہدرہ کے مکینوں کا سڑک کی تعمیر کے دوران پانی کی نکاسی کیلئے ہودیاں نہ بنانے پر احتجاجی مظاہرہ ،نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے روڈ پر شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر سابق جنرل کونسلر کامران مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی پارک کی مین روڈ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو تقریباً12سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی لیکن اتنے عرصے کے بعد حکومت نے سڑک بنائی بھی ہے تونکاسی کا کوئی بندو بست نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کا کہیں بھی کوئی لیول نہیں کیا گیا کہیں سے اونچی ہے تو کہیں سے نیچی پانی کے نکاس کے لئے نالیاں بھی نہیں بنائی گئیں۔کامران مشتاق پوما نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے سڑک میں استعمال ہونے والے میٹریل کا آڈٹ کرائے اور ناقص میٹریل ثابت ہونے پر ٹھیکیدار کے تمام بل روکنے کے ساتھ سخت کارروائی بھی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4