لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رتوانائی بحران کے خاتمے کیلئے آبی ذخائر تعمیر کئے جائیں،خادم حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کن خادم حسین نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور زرعی و صنعتی پیداوار میں اضافہ کیلئے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب اور دریائے نیلم کا پاکستانی پانی روکنے کے باعث ملک میں پانی کا بحران ہے اس لیے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کے ضیاع کو روکنے کی ضروت ہے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے سے کوششیں کی جائے اور پانی بحران سے نمٹنے کیلئے عملی کوششوں کا آغاز کیا جائے ۔انہوں نے چیف جسٹس کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی سماعت کو خوش آئند قرار دیا۔
یتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی خوشخبری کی منتظر ہے اس کے مخالفین قوم سے مخلص نہیں علاقائی سیاست کررہے ہی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ کہ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر میں مزید تاخیر ملک کی زرخیز زمینوں کو بنجر بنادے گی کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر تمام صنعتکار تنظیمیں اور کاروباری اداروں نے متفقہ طور پر قراردادیں منظور کرکے حکومت کو سفارشات پیش کردی ہیں کالا باغ ڈیم ہی واحدقابل عمل اور جلد مکمل ہونے والا منصوبہ ہے جس سے 3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی اور دریاؤں میں سارا سال زراعت کیلئے بھی پانی دستیاب رہے گا ۔زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام میاں دستیاب ہوگا اس لیے زراعت و صنعت کی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جائے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ہی سستی بجلی کا حصول اور توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔