اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے،عبدالغفار روپڑی

اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے،عبدالغفار روپڑی

لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جمعہ کے خطبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،امت مسلمہ کو اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنناہوگا۔اسرائیل امریکی سرپرستی میں فلسطینی معصوم بچوں،خواتین اورنوجوانوں کو شہید کررہاہے،عالم اسلام میں اس حوالے شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ فلسطین،برما،کشمیر،عراق،شام ہر جگہ مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔دنیا کو اپنا دہرامعیار بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مثبت اور بروقت اقدام کرے۔عالم اسلام میں بحیثیت ایٹمی قوت پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اس لیے یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے کہ ہم دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالم اسلام کو متحدکریں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو میدان جنگ بنا رہے ہیں۔

، بھارت جان لے پاکستان تا قیامت محفوظ رہے گا تو عالم اسلام کے دفاع کی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4