آئی ٹی یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلرکی تقرری کیلئے انٹرویو منسوخ

آئی ٹی یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلرکی تقرری کیلئے انٹرویو منسوخ

لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئی ٹی یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلرکی تقرری کے حوالے سے امیدواروں سے انٹرویوز ایک مرتبہ پھر منسوخ کر دئیے ہیں مذکورہ انٹرویوز گزشتہ روز کئے جانے تھے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے مختلف امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے تین امیدواروں کے ناموں کو فائنل کیا تھاجن سے گزشتہ روز انٹرویو کئے جانے تھے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک مرتبہ پھر یہ انٹرویو منسوخ کر دئیے گئے واضح رہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کا عہدہ گزشتہ ایک سال سے خالی چلا آرہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4