عید الفطر قریب آتے ہی سوئیوں کی فروخت میں تیز ی آگئی

عید الفطر قریب آتے ہی سوئیوں کی فروخت میں تیز ی آگئی

لاہور(سٹی رپورٹر) عید الفطر قریب آنے پر سوئیوں کی فروخت میں تیزی آگئی ہے اور شہر بھر میں سوئیوں کی دکانوں پرخریداروں کا رش لگ گیا ہے جبکہ شہری اپنے لئے خریداری کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور دوستوں کیلئے بھی سوئیاں خرید رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب آنے پر تاجروں نے دکانوں پر منوں کے حساب سے سوئیاں فروخت کیلئے رکھ لی ہیں اورمختلف اقسام الگ الگ سے سجائی ہیں جبکہ شہری اپنی پسند کی سوئیاں خرید کر گھروں کو لے جارہے ہیں ۔سوئیوں کے کاروبار سے وابستہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دو عشرے گزرنے کے بعد ان کا کاروبار اب جا کے چمکا ہے اور خاص کر افطاری کے بعد جب لوگ خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں تو سوئیوں کی خریداری بھی کی جاتی ہے ۔

لوہاری مارکیٹ کے ایک دکاندار کے مطابق ایک دن میں 20سے25ہزار روپے کی سوئیاں فروخت کررہے ہیں جبکہ عید مزید قریب آنے پر کمائی زیادہ ہونے کا بھی امکان ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4