تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173اور صوبائی اسمبلیوں کے 290امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،آن لائن)انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ہوگئیں،عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل مکمل کرلیا اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کے نام جاری کردیئے ہیں ۔ جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد، بنوں، راو لپنڈ ی، میانوالی اور لاہور سے انتخاب لڑیں گے ،عمران خان این اے، 53، 35، 61، 95 اور 131سے انتخاب میں حصہ لیں گے ،شاہ محمود قریشی این اے 156ملتان سے میدان میں اتریں گے ،فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے ،پرویز خٹک اور مراد سعید بالترتیب این اے 25 نوشہرہ اور این اے 4 سوات ،عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور میں محاذ سنبھالیں گے،غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے ،ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چوہدری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے ،شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے ،عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ،خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ سندھ کے فی الحا ل 21 حلقوں اور بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان سامنے آیا ہے جبکہ پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
ٹکٹ جاری