عام انتخابات، مخصوص نشستوں کے لیے79 کاغذات نامزدگی جمع

عام انتخابات، مخصوص نشستوں کے لیے79 کاغذات نامزدگی جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2018 کی مخصوص نشستوں کے لیے79 کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے الیکشن کمشنرسندھ یوسف خٹک کے مطابق نامزدگی فارم 11 جون تک وصول کیے جائینگے۔ الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق خواتین کی صوبائی مخصوص نشستوں کے لیے اب تک 46 نامزدگی فارمز جبکہ خواتین کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اب تک 12 نامزدگی فارمز اوراقلیتوں کے لیے مخصوص صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اب تک 21 فارمز جمع کرائے گئے ہیں۔

Back to Conversi

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...